آذربائیجان کی اسپیکر کی چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار
1 min read

آذربائیجان کی اسپیکر کی چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

آذربائیجان کی پارلیمنٹ (ملی مجلس) کی معزز اسپیکر، صاحبہ غفاروا نے اپنے سرکاری دورۂ پاکستان کے دوران چیئرمین سینیٹ، سید یوسف رضا گیلانی سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ فریقین نے پارلیمانی تعاون، تجارتی روابط، اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے پر زور دیا۔

اس موقع پر اسپیکر صاحبہ غفاروا نے علاقائی امور پر پاکستان کے مستقل اور اصولی مؤقف کو سراہا۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اسلام آباد، باکو کے ساتھ توانائی، تعلیم اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دے گا۔