اسلام آباد میں امریکی ناظم الامور نیتالی اے بیکر کی  پاک۔امریکہ تعلقات پر گول میز اجلاس میں شرکت
1 min read

اسلام آباد میں امریکی ناظم الامور نیتالی اے بیکر کی پاک۔امریکہ تعلقات پر گول میز اجلاس میں شرکت

اسلام آباد، 5 نومبر — انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد (ISSI) نے امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے موضوع پر ایک گول میز اجلاس کا انعقاد کیا، جس میں امریکی ناظم الامور محترمہ نیتالی اے بیکر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اجلاس کا عنوان تھا: “ٹرمپ انتظامیہ کے دور میں پاک۔امریکہ تعلقات میں حالیہ پیش رفت”۔

اجلاس میں دونوں ممالک کے تعلقات، علاقائی صورتحال اور مستقبل میں تعاون کے امکانات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کو مزید گہرا اور مستقبل بینی پر مبنی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ امن، خوشحالی اور علاقائی استحکام کے مشترکہ مقاصد کو فروغ دیا جا سکے۔

اجلاس میں سینئر سفارت کاروں، ماہرینِ پالیسی، محققین اور مختلف تھنک ٹینکس کے نمائندوں نے شرکت کی، جنہوں نے بدلتے ہوئے عالمی تناظر میں پاک۔امریکہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں۔