
بوسنیا کی این جی او "پوموزی.با” کی شمالی پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے انسانی ہمدردی پر مبنی امداد
اسلام آباد، 10 اکتوبر 2025
بین الاقوامی یکجہتی کے قابلِ تعریف اظہار کے طور پر بوسنیا و ہرزیگووینا کی انسانی خدمت کی تنظیم پوموزی.با (Pomozi.ba) نے حالیہ تنظیم کے مطابق، پوموزی.با نے 150 سیلاب متاثرہ خاندانوں کو خوراک، غیر خوراکی اشیاء اور عارضی پناہ گاہوں کے لیے خیمے فراہم کیے۔ یہ امداد ان پہاڑی برادریوں کی مدد کے لیے فراہم کی گئی جو حالیہ ہفتوں میں شدید بارشوں اور اچانک آنے والے سیلابوں سے بری طرح متاثر ہوئیں۔
پوموزی.با کے نمائندہ مسٹر میتھت برکان (Mithat Brkan) نے 28 تا 30 ستمبر 2025 کے دوران متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ الخدمت یورپ (Alkhidmat Europe) کے نمائندے بھی موجود تھے۔ اس دوران انہوں نے مقامی عمائدین، بے گھر خاندانوں اور متاثرہ افراد سے ملاقاتیں کیں، جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا اور بوسنیا و ہرزیگووینا کی جانب سے مستقل انسانی تعاون کا یقین دلایا۔
اپنے دورے کے دوران مسٹر برکان نے کہا:
“پوموزی.با مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہے۔ ہمارا مشن ان لوگوں تک امید اور مدد پہنچانا ہے جنہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔”
یہ امدادی کارروائی بوسنیا اور پاکستان کے درمیان انسانی ہمدردی اور بین الاقوامی تعاون کے جذبے کی بہترین مثال ہے، جبکہ پاکستانی برادریاں اب بھی حالیہ تباہ کن سیلاب کے اثرات سے بحالی کی جدوجہد میں مصروف ہیں