روسی سفیر البرٹ خوریف کی آلما اقبال اوپن یونیورسٹی میں روسی زبان کورس کی تکمیل پر تقریب میں شرکت
1 min read

روسی سفیر البرٹ خوریف کی آلما اقبال اوپن یونیورسٹی میں روسی زبان کورس کی تکمیل پر تقریب میں شرکت

اسلام آباد (اسلام آباد ٹوڈے) — پاکستان میں تعینات روسی سفیر البرٹ خوریف نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی (اے آئی او یو) میں روسی زبان کے تین ماہ کے کورس کی تکمیل کے موقع پر منعقدہ سرٹیفکیٹ تقسیم تقریب میں شرکت کی۔

تقریب کے دوران طلبہ نے معروف روسی شاعر الیگزینڈر پشکن کی کلاسیکی نظم "رسلان اینڈ لیوڈمیلا” کے منتخب حصے روسی زبان میں پیش کیے، جسے حاضرین اور مہمانوں کی جانب سے بھرپور سراہا گیا۔

روسی سفیر البرٹ خوریف نے طلبہ کی محنت اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس اقدام کو پاکستان میں روسی زبان اور ثقافت کے فروغ کے لیے خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، روسی وزارتِ تعلیم اور پروفیسر ایکاترینا آندریتس کا شکریہ ادا کیا جن کی بدولت یہ کورس ممکن ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے تعلیمی اور ثقافتی پروگرام دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔