اسلام آباد میں جاپان کے سیلف ڈیفنس فورسز کی 71ویں سالگرہ کی تقریب
اسلام آباد — پاکستان میں جاپان کے سفیر ہیز ایکاماسُو شوئی چی نے جاپان سیلف ڈیفنس فورسز (JSDF) کی 71ویں سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا، جس میں معزز مہمانوں، سفارتکاروں اور دفاعی حکام نے شرکت کی۔ تقریب دونوں ممالک کے دیرینہ اور مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔
وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور اپنے خطاب میں جاپان کے عالمی امن، استحکام اور قدرتی آفات میں امدادی کردار کو سراہا۔
جاپان کے دفاعی اتاشی کرنل آبی کازوو نے جاپان سیلف ڈیفنس فورسز کی نمائندگی کی اور امن مشنز، بحری سلامتی اور انسانی ہمدردی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ تقریب جاپان اور پاکستان کے درمیان دوستی، دفاعی شراکت اور سفارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کا ایک اہم موقع ثابت ہوئی۔

