بلاول بھٹو کی جاپان کی پہلی خاتون وزیرِاعظم سناے تاکائچی کو مبارکباد
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جاپان کی پہلی خاتون وزیرِاعظم سناے تاکائچی کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے جاپان کی جمہوری تاریخ کا سنگِ میل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ رکاوٹیں توڑنے والی خواتین دنیا بھر کی نسلوں کے لیے باعثِ تحریک ہیں۔

